حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے معطل شدہ دو ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس کی معطلی کو برخاست کرتے ہوئے ان کی خدمات کو بحال کردیا اور دونوں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا ۔ ذرائع نے کہا کہ چندرا موہن ڈی ای او پر بے قاعدگیوں کے الزامات تھے جسکی وجہ سے چند ماہ قبل معطل کردیا گیا تھا ۔ تاہم انہیں گذشتہ دن بحال کر کے انہیں ڈپٹی ڈائرکٹر ین سی ای آر ٹی حیدرآباد تعینات کیا گیا ۔ ایک اور ڈی ای او مسٹر راجیشور راؤ کو چند ماہ قبل بے قاعدگیوں کے الزامات پر معطل کردیا گیا تھا لیکن حکومت نے گذشتہ دن معطلی برخاست کرکے ڈپٹی ڈائرکٹر ٹیٹ ( ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ ) تعینات کیا گیا ۔