دو ’’چندرا‘‘ میں اندرونی مفاہمت : جیون ریڈی

حیدراآباد ۔29اکٹوبر (سیاست نیوز) سری نیواس یادو کو تلنگانہ ریاستی کابینہ میں شمولیت ہی تلگودیشم اور ٹی آر یس کے درمیان ساز باز، ان خیالات کا اظہار کانگریس ڈپٹی فلور لیڈر مسٹر ٹی جیون ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا انہوںنے کہا کہ دو نوں چندرا ء کے درمیان اندرونی مفاہمت ہوچکی ہے ریونت ریڈی کی کانگریس میں شمولیت پر پارٹی کو فائیدہ پہنچے کی بات پر انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی تمام طبقات کی ہے اور یہ ایک سیکولر جماعت ہے کسی ایک قوم یا طبقہ کی نہیں ہے، سماج کے ہر طبقہ سے وابستہ غریب بچھڑے دلت ،اورا علیٰ طبقہ کو بھی موقع فراہم کیا انہوں نے ریونت ریڈی کی کانگریس میں شمولیت سے ریاست میں راو، لابی کو کمزور کرنے ریڈی لابی بنانے کے سوال پر یہ بات کہی اور ریونت ریڈی نوٹ برائے ووٹ کے ریاستی حکومت میں بچنے کیلئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے میڈیا کی جانب سے سوال پر انہوںنے کہا نوٹ برائے ووٹ کے اصل سرغنہ چندرا بابو نائیڈو ہے چیف منسٹر کے سی آر نے چندرا بابو نائیڈو پرمقدمہ چلانے اور انہیں جیل بھیجنے کی بات کہی تھی اور چندرا بابو نائیڈو نے فون ٹیمپرنگ کے الزام میں کے سی آر کو مورد الزام ثابت کرتے ہوئے انہیںجیل بھیجنے کی بات کہی تھی آج تک نہ یہ گئے نہ و گئے صرف ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہوئے اندورنی مفاہمت کرنے کا الزام لگایا۔ سرنیواس یادو برسرے اقتدار پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا اور نہیں گورنر حلف دلوانا اور چندرابابو نائیڈو کی خاموشی ہی سب کچھ ظاہر کردی ہے۔

نمائیدہ سیاست کی جانب سے ریونت ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کہیں کانگریس کو کمزور کرنے کیلئے کے سی آر کی سازش تو نہیں کے جواب میں انہوںنے کہا غور کرنے کی ضرورت ہے۔