دو ٹرینیں ایک ہی پٹری پر ‘ریلوے کے تین اہلکار معطل

مدورائی 10 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ریلوے کے تین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے اور سیفٹی پروٹوکول کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ان عہدیداروں کو دو ٹرینوں کو لائین کلئیرنس دینے میں لا پرواہی کی جس کے نتیجہ میں دو ٹرینیں ایک ہی پٹری پر دوڑنے لگی تھیں۔ معطل شدہ ملازمین میں کلا کوڈی اور ترومنگلم کے اسٹیشن ماسٹرس کے علاوہ کنٹرولر بھی شامل ہیں۔کہا گیا ہے کہ ان ملازمین نے جمعرات کی شام 5.30 بجے دو ٹرینوں کو لا پرواہی سے لائین کلئیرنس دیا تھا جس کے نتیجہ میں دونوں ہی ٹرینیں ایک پٹری پر دوڑنے لگی تھیں۔ جب دونوں ٹرینوں کے مسافرین نے اس تعلق سے توجہ دلائی تو ڈرائیورس نے چند میٹر کے فاصلے پر ٹرینیں روک لیں۔ تفصیلات کا علم ہونے کے بعد تین ملازمین کو معطل کردیا گیا ۔حکام نے اس سارے واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کا حکم بھی جاری کردیا ہے ۔