شمس آباد /5 نومبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمگریشن حکام نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے بموجب اکبر پاشاہ 30 سالہ ساکن بنگلور کل رات شمس آباد ایرپورٹ سے ایر عربیہ فلائیٹ کے ذریعہ قطر روانہ ہورہا تھا ۔ ایمگریشن چیکنگ کے دوران اکبر پاشاہ کے پاس سے ویزٹ ویزا اور ورک ویزا پائے گئے تو شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا۔ پولیس نے اکبر پاشاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
نقلی پی سی سی پر سفر کرنے والے
8 افراد گرفتار
شمس آباد /5 نومبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے جعلی پی سی سی پر سفر کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب پی وینکٹیش ، جی ستیہ نارائنا ، بی وینکٹ ستیش ، رویندر ناتھ ، ساکن وشاکھاپٹنم ، محمد ضیاء الرحمن عادل آباد ، محمد سمیع اللہ خان شاستری پورم ، راجندر نگر ، سید ریاض الدین حسن نگر اور سید رحمت اللہ حسینی جہاں نما تمام کو ایک ایجنٹ نے کوویت جانے کیلئے نقلی پی سی سی ( پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ ) بناکر دے دیا جس کے بعد وہ تمام 8 افراد فلائیٹ نمبر EY-277 کے ذریعہ کوویت کی پٹروکمیکل کمپنی میں ملازمت کیلئے جارہے تھے ۔ ایجنٹ کی دھوکہ دہی نے انہیں کوویت کے بجائے جیل بھیج دیا ۔ شمس آباد آر جی آئی ایمگریشن حکام نے انہیں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے ۔