واشنگٹن ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک نئی تاریخ بناتے ہوئے دو امریکی نژاد ہندوستانی لڑکوں 13 سالہ وانیا شیوشنکر اور 14 سالہ گوکل وینکٹاچلم کو بیک وقت چمپیئن قرار دیا گیا کیونکہ انہوں نے قومی اسپیلنگ مقابلہ میں مساوی کامیابی حاصل کی تھی۔ انہیں مشترکہ طور پر طلائی ٹرافی پیش کی گئی۔ گذشتہ سال کی یہ ٹرافی ہندوستانی نژاد امریکیوں نے ہی حاصل کی تھی۔ دونوں کامیاب لڑکوں کو 37 ہزار امریکی ڈالر فی کس نقد رقم اور دیگر انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ جاریہ سال کی کامیابی کے ساتھ دونوں کمسن ہندوستانی نژاد امریکی 18 مقابلوں میں 14 انعامات مسلسل 8 سال سے حاصل کئے ہیں۔