اسلام آباد۔ 20 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ دو ملک، جن کے شہری ممبئی حملوں میں مارے گئے، ذکی الرحمن لکھوی کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔لکھوی پر الزام ہے کہ وہ 2008 ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں اور ایف آئی اے نے گرفتاری کے بعد انہیں ملنے والی ضمانت کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔پیر کو اپیل کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل چودھری اظہر نے جسٹس نورالحق اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل آئی ایچ سی ڈویڑن بینچ سے جلد فیصلہ سنانے کی درخواست کی۔