دو مفرور مجرموں کی گرفتاری پر ایک لاکھ ڈالر انعام

نیویارک ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کی انتہائی محفوظ سمجھی جانے والی جیل سے فرار ہونے والے 2قیدیوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ریاست نیویارک کے علاقے ڈین مورا میں واقع جیل سے قتل کے جرم میں سزا یافتہ 2قیدی رچرڈ میٹ اور ڈیوڈ سویٹ ہفتے کو فرار ہوئے تھے۔ جیل کی 150سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی قیدی یہاں سے فرار ہوا ہے۔ گورنر نیویارک نے دونوں مجرموں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی قدم موجودہ صورت حال میں مناسب ہے۔