دو مرکزی کی وزراء کی تروپتی مندر میں پوجا

تروملا 13 جون ( این ایس ایس ) مرکزی مملکتی وزیر سیاحت و ثقافت ( آزادانہ چارج ) سری پد یسو نائیک اور مرکزی وزیر توانائی پیوش گوئل نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ آج تروملا کی پہاڑیوں پر واقع مشہور و معروف لارڈ وینکٹیشورا مندر میں پوجا کی ۔ دونوں وزراء کی آمد پر تروملا تروپتی دیوستھانم کے اکزیکیٹیو آفیسر ایم جی گوپال اور مندر کے پوجاریوں نے پرتپاک اسقبال کیا اور انہیں مورتیوں کے قریب لے جایا گیا ۔ دونوں وزراء نے لارڈ وینکٹیشورا کی مورتی کے درشن سے قبل وہاں کے ذمہ داروں سے کچھ دیر تک بات چیت کی ۔