مارسیلی ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فرانس میں ایک جھیل کے قریب دو فوجی ہیلی کاپٹرس حادثہ کا شکار ہوگئے جس میں کم و بیش پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ تحقیقات کرنے والی ٹیم نے بتایا کہ فی الحال بچاؤ کاری جاری ہے جبکہ ہیلی کاپٹر میں سوار چھٹویں شخص کی تلاش کی جارہی ہے۔ یہ حادثہ مارسیلی سے تقریباً 50 کیلو میٹر شمال مغرب میں رونما ہوا جس کی وجوہات ہنوز نامعلوم ہیں۔
منی وین بے قابو ہوکر شعلہ پوش ہوگئی ، 18 افراد زخمی
بیجنگ ؍ شنگھائی ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک منی وین چین کے مالیاتی ہب شنگھائی کی ایک سڑک پر شعلہ پوش ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس میں 18 افراد زخمی ہوگئے جبکہ یہ اندیشے پائے جارہے ہیں کہ یہ واقعہ دہشت گردانہ نوعیت کا ہوسکتا ہے۔ دریں اثناء سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ منی وین کا شعلہ پوش ہونا محض ایک حادثہ تھا اور اس کا دہشت گردانہ حملہ سے کوئی تعلق نہیں۔ پولیس نے 40 سالہ ڈرائیور کی صرف چین نامی شخص کی حیثیت سے شناخت کی ہے۔ حادثہ کے وقت منی وین ژنچانگ روڈ سے ویسٹ نانجنگ روڈ کی جانب جارہی تھی کہ اچانک وین ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور اسٹاربکس اسٹور کے روبرو فٹ پاتھ پر چڑھنے کے بعد شعلہ پوش ہوگئی۔