دو فوجی اور ایک عسکریت پسند جموں و کشمیر کے انکاؤنٹر میں ہلاک

سرینگر ۔/2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دو فوجی اور ایک عسکریت پسند ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے ۔ فوج نے آج شام سامبورا دیہات علاقہ پامپور میں تلاشی اور محاصرہ مہم شروع کررکھی تھی ۔ کیونکہ اس علاقہ میں اسے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ۔ عسکریت پسندوں کی فائرنگ اور فوج کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد انکاؤنٹر کا آغاز ہوگیا ۔ فوجی عہدیداروں کے بموجب دو سپاہی اور ایک عسکریت پسند فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا جبکہ سی آر پی ایف کا ایک فوجی زخمی بھی ہے ۔ عسکریت پسند کی ہلاکت کے بعد انکاؤنٹر ختم ہوگیا ۔