بیجنگ۔ 3؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین آج دو زبردست زلزلوں سے دہل کر رہ گیا جن میں 150 افراد ہلاک اور 1,300 زخمی ہوگئے۔ ایک ہندوستان اور نیپال کی سرحد کے قریب تبت میں اور دوسرا میانمار کی سرحد سے متصل صوبہ یونان میں آیا تھا۔ زلزلہ کا مبدا 12 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ’ژنہوا‘ کے بموجب یونان میں زلزلہ کے جھٹکہ سے دہشت یھیل گئی۔ بیشتر لوگ عمارتوں سے باہر نکل کر سڑکوں پر جمع ہوگئے تھے۔ برقی سربراہی اور مواصلاتی خدمات منقطع ہوگئی تھیں۔ صوبہ یونان کے زلزلہ کا مبدا زیر زمین تھا اور انتظامیہ نے صورتِ حال کا جائزہ لینے، راحت رسانی و بچاؤ کارروائیاں کرنے اور نقصانات کے تخمینہ کے لئے 30 رکنی ٹیم روانہ کردی ہے۔ علاقہ ژیگیٹ بھی ریختر پیمانہ پر 5 شدت کے زلزلہ سے دہل گیا۔ یہ شہر اروناچل پردیش سے متصل ہے۔