حیدرآباد 3 جولائی ( آئی این این ) راج بھون میں آج بعض اخبارات میں شائع ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے دو سکریٹریٹس کے درمیان تعمیر کردہ رکاوٹیں گورنر کی ہدایت پر تعمیر کی گئی ہیں۔ صدر راج کے دوران گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ راج بھون میں صحافتی بیان میں تردید کی ہے کہ صدر راج کے دوران ایسا کوئی فیصلہ یا ہدایت جاری نہیں کی گئی۔