بنگلورو ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک بدستور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ملک میں سب سے آگے چل رہا ہے اور زائد از 4 ہزار اسٹارٹپس کیلئے گذشتہ دو سال میں ایک بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری وصول ہوئی ہے، گورنر کرناٹک وجوبھائی والا نے آج یہ بات کہی۔ ریاستی مقننہ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے روایتی خطاب میں حکومت کی پالیسیوں اور ترجیحات کی عکاسی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور سائنٹفک ٹریفک مینجمنٹ اس آئی ٹی سٹی کو درپیش ٹریفک مسائل سے نمٹنے کیلئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی سیکٹرس میں بدستور ملک میں مقدم ہے۔ جیسا کہ یہ شعبے 10 تا 12 فیصد کی سالانہ شرح پر فروغ پا رہے ہیں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کررہے ہیں۔