دو سالہ بی ایڈ کورس میں اصلاحات، سی بی سی ایس متعارف

ماہر تعلیم سے تجاویز کا حصول، سمسٹرس ، انٹرنل و ایکسٹرنل امتحانات کے گریڈنگس
حیدرآباد 27 ستمبر (راست) تلنگانہ حکومت ریاستی اساتذہ میں مہارت قابلیت اور تدریسی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لئے بی ایڈ کورسیس میں جاریہ تعلیمی سال سے ’’چائیس بیٹ کریڈٹ سسٹم‘‘ (سی بی سی ایس) کورس کو روبہ عمل لانے کے اقدامات کرے گی اور اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے تمام یونیورسٹیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس طلب کرکے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ جبکہ نیشنل کونسل آف ٹیچرس ایجوکیشن (این سی ٹی ای) اور ریاستی حکومت تلنگانہ دونوں ملکر بی ایڈ طلباء و طالبات میں مہارت و قابلیت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے ہی مذکورہ (کورس) پروگرام کو روبہ عمل لانے کے لئے کوشاں ہے اور اس کے ایک حصہ کے طور پر بی ایڈ دو سالہ کورس کے لئے ’’سمیسٹر سسٹم‘‘ پر عمل کرتے ہوئے ’’سی بی سی ایس‘‘ کو متعارف کیا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق میں بی ایڈ کورس کے لئے سالانہ ایک ہی امتحان ہوا کرتا تھا لیکن اب اس نئے سی بی سی ایس پروگرام کے ذریعہ ہر پانچ میں ایک مرتبہ سمیسٹر امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ اس طرح دو سالہ بی ایڈ کورسیس میں چار سمیسٹرس رہیں گے۔ اس کے علاوہ انٹرنلس اور ایکسٹرنل امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ اس نئے طریقہ کار کے ذریعہ حاصل ہونے والے نشانات کے ذریعہ گریڈنگس دیئے جائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ سمیسٹر سسٹم کے ذریعہ این سی ٹی ای اور ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم امتحانات منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو اب بی ایڈ کالجس میں تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی لازمی ہوجائے گی اور ساتھ ہی ساتھ مکمل طور پر اساتذہ اور غیر تدریسی اسٹاف کی موجودگی بھی ضروری ہوجائے گی۔ مزید بتایا گیا کہ اس طریقہ کار کے ذریعہ تعلیمی اداروں (بالخصوص بی ایڈ کالجس میں) اساتذہ و دیگر بنیادی سہولتوں پر حکومت اولین ترجیح دے گی۔ علاوہ ازیں بی ایڈ دو سالہ کورس کا سمیسٹر سسٹم پی جی، ڈگری کورسیس کے خطوط پر عمل آوری کرنا بہت ہی خوش آئندہ اقدام ثابت ہوگا جبکہ اس نئے امتحانی طریقہ کار (سمیسٹر سسٹم) میں نصاب کم ہونے کے باعث طلباء و طالبات میں پڑھنے سے دلچسپی پیدا ہوگی اور نتائج میں اضافہ ہونے کے قوی امکانات ہوں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ امتحانات ایس ایس سی میں گریڈنگ سسٹم پر عمل آوری کی جارہی ہے اور ایس ایس سی کے خطوط پر ہی اب بی ایڈ امتحانی نتائج میں گریڈنگ سسٹم کو متعارف کرکے روبہ عمل لایا جائے گا۔ سمجھا جاتا ہے کہ متعارف کئے جانے والے گریڈنگ سسٹم کی روشنی میں دس گریڈ پوائنٹس حاصل ہونے پر آؤٹ اسٹانڈنگ سسٹم کی روشنی میں دس گریڈ پوائنٹس حاصل ہونے پر آؤٹ اسٹانڈنگ کے ذریعہ گریڈ او دیا جائے گا۔ گریڈ 9 آنے پر ایکسلینٹ کے ذریعہ گریڈ اے پلس (A+) گریڈ 8 حاصل ہونے پر ویری گڈ کے ذریعہ گریڈ اے، گریڈ 7 آنے پر گریڈ پلس B+1، گریڈ 6 آنے پر بی گریڈ، گریڈ 5 آنے پر سی گریڈ، گریڈ 4 آنے پر گریڈ بی (صرف کامیاب) اور صفر گریڈ آنے پر ناکام ہونے کے مماثل ہوگا۔ لہذا ان تمام نئے طریقوں پر عمل آوری کے لئے حکومت مؤثر اقدامات کرنے کے لئے کوشاں ہے۔