دو ریاستوں کے درمیان تلنگانہ کے اثاثہ جات کی تقسیم کی مخالفت

حیدرآباد 8 جون (پریس نوٹ) اے پی ایس آر ٹی سی تلنگانہ نیشنل مزدور یونین کے آج منعقدہ اجلاس میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے دو ریاستوں کے درمیان تلنگانہ کے اثاثہ جات (نظام اثاثہ جات) کی تقسیم کی مخالفت کی گئی۔ یونین کے ایڈیشنل جنرل سکریٹریز سی چنا ریڈی، پی کاما ریڈی اور جوائنٹ سکریٹری ایم نریندر نے آج ایک مشترکہ صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔