مرینا27اگست(سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا میں تقریبا دو درجن سے زیادہ قبائیلی قئے ۔دست سے متأثر ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق کیلارس بلاک کے قبائیلی اکثریتی گاؤں گولہاری میں نامعلوم بیماری کے پھیلنے سے دو درجن سے زیادہ قبائیلی افراد کو قئے اور دست کی بیماری لاحق ہو گئی ہے ۔سنگین طور سے بیمار ایک درجن لوگوں کو کیلارس طبی مرکز میں داخل کرایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گاؤں میں بیماری پھیلنے کی اطلاع ملنے پر ضلع اسپتال سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم گاؤں کے لئے روانہ ہوگئی ہے ،ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کی جانچ کرکے بیماری پھیلنے کی وجوہات کا پتہ لگا کر متأثرین کا وہیں پرعلاج کرے گی۔