دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /28 ستمبر ( سیاست نیوز ) مادناپیٹ اور سرور نگر کے علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا جبکہ دوسری خاتون کی خودکشی کی ٹھوس وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ مادناپیٹ پولیس کے مطابق 24 سالہ یاسمین بیگم ،کرماگوڑہ علاقہ کے ساکن محمد یوسف کی بیوی نے مبینہ طور پر کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ یاسمین بیگم کی شادی سال 2013 میں یوسف سے ہوئی تھی اس خاتون کو پولیس کے مطابق شوہر اور سسرالی رشتہ دار کی مبینہ ہراسانی کا سامنا تھا ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 37 سالہ رضیہ بیگم جو لنگوجی گورہ سرور نگر علاقہ کی ساکن تھی آبائی مقام ضلع نلگنڈہ سے بتایا گیا ہے ۔ نے آج صبح اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔