حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : چلکل گوڑہ اور چیوڑلہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئیں ۔ ایک پکوان کے دوران جھلس گئی جب کہ ایک گھر میں چراغ جلانے کے دوران آگ کی لپیٹ میں آگئی ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 25 سالہ کے نیلما جو دوڈی باولی چلکل گوڑہ کے ساکن نریش کی بیوی تھی ۔ 25 جنوری کے دن خاتون اپنے مکان میں پکوان کررہی تھی کہ حادثاتی طور پر جھلس گئی اور شدید جھلسی ہوئی حالت میں کل رات فوت ہوگئی ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 32 سالہ منجولہ جو ملکاپور علاقہ کے ساکن ستیہ نارائنا ریڈی کی بیوی تھی 24 جنوری کو یہ خاتون مکان میں چراغ جلانے کی کوشش کررہی تھی کہ حادثاتی طور پر آگ کی لپیٹ میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور کل رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔