لندن کے ڈاکٹروں نے ورنگل کی وینا اور وانی کو صحت مند زندگی بخشی
حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : دو جڑواں بہنوں کو علحدہ کردینے والے کامیاب آپریشن میں 11 سالہ دونوں بہنوں کو جن کے سر ملے ہوئے تھے اب انہیں نئی زندگی مل گئی ہے۔ اب یہ دونوں جڑواں سے علحدہ ہوگئے ہیں ۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دو سرکردہ سرجنوں کی ایک ٹیم نے مل کر دونوں بہنوں کی سرجری کی جس سے میڈیکل شعبہ میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے ۔ دونوں جڑواں بہنیں وینا اور وانی ہیں ۔ دونوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ۔ برطانوی ڈاکٹروں نے اس آپریشن کو میڈیکل کی تاریخ کا اہم کارنامہ قرار دیا ۔ ڈیوڈ دونوے جو کنسلٹنٹ پلاسٹک اور ری کنٹرلیکٹیو سرجن ہیں وہ لندن کے گریٹ ارومنڈ اسٹریٹ ہاسپٹل کے کرنوفیشیل شعبہ کے سربراہ ہیں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں بہنوں کو علحدہ کرنے کے بہترین امکان کے بعد طبی شعبہ میں تبدیلی کے آغاز نمایاں ہوگئے ہیں ۔ نور الاویس جلانی کنسلٹنٹ ماہر اطفال نیوریوسرجن نے کہا کہ ہم کو اس آپریشن کی کامیابی پر بے حد مسرت ہورہی ہے ۔ انہوں نے 2009 سے لندن کے دواخانہ گریٹ ارومنڈ اسٹریٹ ہاسپٹل میں کام کیا ہے اب وہ باقاعدہ ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سرجری کی کامیابی ان کے لیے عظیم کامیابی ہے 80 فیصد تک ہم نے کوشش کی ہے ۔ تلنگانہ کے ضلع ورنگل سے تعلق رکھنے والی یہ دونوں بہنیں 15 اکٹوبر 2003 کو پیدا ہوئے تھے اور ابتدا ہی سے ان کے سر آپس میں جڑے ہوئے تھے ۔ گنٹور جنرل ہاسپٹل میں ان کے کیس کو سمجھنے کی کوشش کی گئی تھی جہاں سے انہیں نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیاتھا ۔ یہاں یہ دونوں بہنیں اپریل 2006 سے ایک ہی کمرہ میں محدود ہو کر رہ گئیں تھیں ۔ نیلوفر ہاسپٹل نے سرجنوں کو مدعو کیا اور سرجری کروائی گئی ہے ۔۔