دو تلگو ٹی وی چیانلس پر امتناع کیخلاف خاتون صحافیوں کا احتجاج

حیدرآباد 9 سپٹمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں تلگو ٹی وی چیانلس اے بی این آندھرا جیوتی اور ٹی وی 9 کی نشریات پر عائد کی گئی پابندی کے خلاف ویمن جرنلسٹس (خاتون صحیفہ نگاروں) نے احتجاج کیا اور اپنے اس احتجاج کا اظہار کرنے کیلئے ان ویمنس جرنلسٹس کے ایک گروپ نے راج بھون پہونچ کر گورنر تلنگانہ و آندھراپردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور تفصیلی حالات سے گورنر کو واقف کروایا گیا اور بتایا کہ گزشتہ تین ماہ سے اے بی این آندھرا جیوت و ٹی وی 9 نیوز چیانلوں کی نشریات پر پابندی عائد کی گئی جس سے عوام کو کافی مشکلات پیش آنے کے علاوہ ان دونوں چیانلس کے ملازمین بھی مسائل سے دوچار ہورہے ہیں۔ لہذا اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے آج قبل ازیں تلنگانہ چیف منسٹر کیمپ آفس کے روبرو بعض ویمن جرنلسٹس نے پہونچ کر سخت احتجاج کیا۔