دو بہنوں نے 17 لاکھ روپئے جلادیئے

اسلام آباد ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک عجیب واقعہ میں پاکستان میں دو بہنوں نے اپنے کھاتے سے 17 لاکھ روپئے نکالے اور بینک کے روبرو وہ ساری رقم نذر آتش کردی۔ جہلم کی 40 سالہ ناہید اور 35 سالہ روبینہ تین روز قبل نیشنل بینک کی چک ناسا برانچ پہنچیں اور فکسڈ ڈپازٹ اکاؤنٹ سے 17 لاکھ روپئے نکال لینے کی درخواست دی۔ انھیں فوری رقم نہ مل سکی اور کل انھوں نے رقم نکال کر جلا دی۔