ڈھاکہ ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں ایک خصوصی ٹریبونل نے آج دو اشخاص بشمول 84 سالہ معمر کو اُن کی باقی ماندہ فطری عمر جنگی جرائم کی پاداش میں قید میں گذارنے کی سزاء سنائی ہے ۔ یہ ملزمین اس ملک کی 1971 ء میں پاکستان کے خلاف جنگ آزادی کے دوران دشمن کے ساتھ سازباز کرتے ہوئے جنگی جرائم کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ تین ججوں کے ٹریبونل نے معمر ماحدالرحمن اور 65 سالہ افسر حسین چھوٹوکو سزاء سنائی ۔