لندن ۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دو برطانوی انسانی حقوق کارکن جو ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ نقل مقام کرنے والے مزدور 2022 ء کے فیفا ورلڈ کپ قطر کیلئے عمارتیں تعمیر کررہے تھے ، قطر کی وزارت خارجہ نے توثیق کی ہے کہ دو برطانوی انسانی حقوق کارکن محقق کرشنا اُپادھیائے اور فوٹوگرافر غیمائر گنڈیف ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہوگئے ہیں۔ یہ دونوں ناروے کے عالمی نٹورک برائے حقوق و ترقی کیلئے برسرکار تھے انھیں 31 اگست کو امارات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں برطانویوں کیخلاف دستور میں درج انسانی حقوق کے اصولوں کے مطابق کارروائی کی جائیگی ۔