واشنگٹن۔25جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ایئرلائنس کے دو طیاروں کو جن پر 250مسافر سوار تھے قابل اعتماد ذرائع سے بم دھماکوں کا خطرہ ہونے کے بعد جو ایک ٹوئیٹر پر شائع کیا گیا تھا ‘ امریکی فوج نے دو لڑاکا ایف ۔16جٹ طیارے ان دو طیاروں کی حفاظت کیلئے روانہ کردیئے تاکہ انہیں بحفاظت اٹلانٹا میں اتارا جاسکے ۔ اٹلانٹا میں اترنے کے بعد ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنس کی پرواز 2492اور ڈیلٹا کی پرواز 1156بحفاظت ہارڈس فیلڈ جیکسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ اٹلانٹا پر بحفاظت اتار لئے گئے ۔ بعدازاں انسداد بم یونٹس نے ان کی مکمل تلاشی لی ۔ ایئرلائنس عہدیداروں کے بموجب کوئی بھی غیرمعمولی شئے دستیاب نہیں ہوئی ۔ رن وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے دیگر پروازے تاخیر سے روانہ ہوئیں ۔ دونوں طیاروں کے مسافرین سے تفتیش کی گئی ‘ ان کے سامان کی بم کا پتہ چلانے والے کتوں کے ذریعہ تلاشی لی گئی ۔ ڈیلٹا کے ترجمان مارگنڈڈیورنٹ نے کہا کہ یہ پرواز پورٹ لینڈ سے پوری گانگ برائے اٹلانٹا و جارجیا جارہی تھی۔ ساؤتھ ویسٹ کا طیارہ ملواکی سے وسکانسین جارہا تھا ‘ اس میں 86مسافرین سوار تھے ۔ ایئرلائنس کے ترجمان نے کہا کہ ڈیلٹا کے طیارہ میں 180مسافر تھے ۔ ایف ۔16لڑاکا جٹ طیارے میکن ٹائر مشترکہ قومی گارڈ کے فوجی اڈہ جنوبی کیرولینا سے روانہ کئے گئے تھے اور وہ مسافر طیاروں کے بحفاظت اترنے کے بعد اپنے اڈے پر واپس پہنچ گئے ۔ اٹلانٹا ایف بی آئی فیلڈ آفس کے خصوصی ایجنٹ بریٹ جانسن نے خبررساں چینل سے کہا کہ دونوں طیاروں کی تلاشی لی گئی ہے ‘ کوئی مشکوک شئے کسی بھی طیارے سے دستیاب نہیں ہوئی ۔