یروشلم۔24مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک فلسطینی نوجوان نے آج دو اسرائیلی کمسن نوجوانوں کو جو یروشلم میں پرانے شہر کی مغربی دیوار سے واپس ہورہے تھے جب کہ وہاں پر ایک یہودی تہوار منایا جارہا تھا‘ چاقو زنی کے کے ذریعہ زخمی کردیا ۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ 19سالہ فلسطینی نوجوان کو حملہ کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ دو 17سالہ اسرائیلی نوجوانو ں کو پیچھے سے چاقو زنی کا شکار بنایا گیا تھا ۔ متاثرین دواخانہ میں شریک ہیں کیونکہ انہیں اوسط شدت کے زخم آئے ہیں ۔ اسرائیل کا ہنگامی طبی خدمات کا شعبہ اُن کے زخموں کے علاج میں مصروف ہے جو ان کے سروں پر آئے ہیں ۔ ہنگامی خدمات کے شعبہ کے سربراہ ماگن ڈیوڈ آڈم نے کہا کہ انہوں نے جاسوس کیمروں کی جھلکیاں حاصل کی ہیں تاکہ مشتبہ شخص کا پتہ چلایا جاسکے ۔ جب کہ دونوں کمسن اسرائیلی نوجوان تہوار سے اپنے گھر واپس ہورہے تھے ۔ جب کہ صبح ہونے سے کچھ قبل انہیں چاقو زنی کا شکار بنایا گیا ۔ یہ تہوار روایتی طور پر رات بھر جاری رہتا ہے اس میں یہودی صحیفوں کی نمائش کی جاتی ہے اور عبادت کی جاتی ہے ۔ مغربی دیوار کے قریب جو یہودیوں کا مقدس ترین مقام ہے اس تہوار کے موقع پر انہیں یہاں دُعا کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ یروشلم میں اور اس کے مضافاتی علاقوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کے بعد سے کشیدگی پھیلی ہوئی ہے ۔ جوابی کارروائی کے طور پر فلسطینی عسکریت پسند یہودی انتہا پسندوں کا گذشتہ موسم گرما میں اغوا کرچکے ہیں ۔ ایک فلسطینی کو گذشتہ ماہ چاقو زنی کا شکار بنایا گیا تھا ۔ یہ واقعہ مشرقی یروشلم میں پیش آیا تھا ۔