یروشلم ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جمعہ کے روز مشرقی یروشلم میں ہوئے ایک چاقو حملہ میں دو اسرائیلی شہری زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری طرف پولیس نے کہا کہ حملہ آور پر قابو پا لیا گیا ہے البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ حملہ آور ہلاک ہوا ہے یا زخمی۔ یاد رہیکہ حالیہ دنوں میں پرانے شہر کے علاقہ میں اسرائیلی شہریوں پر فلسطینیوں کے ذریعہ متعدد حملوں کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ پہلا حملہ دمشق گیٹ پر ہوا جہاں ایک اسرائیلی شہری کو چاقو گھونپ دیا گیا جبکہ دوسرا حملہ جانا گیٹ پر ہوا۔ مقدس ماہ رمضان المبارک کے دوران پورے یروشلم میں سیکوریٹی میں زبردست اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ مسجد اقصیٰ میں جمعتہ الوداع کی نماز کیلئے ہزاروں فلسطینیوں کی آمد متوقع ہے۔