دونوں کوریاؤں کی چوٹی کانفرنس میں کم جونگ اُن کی شرکت

سیئول۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اُن دونوں کوریاؤں کی تاریخی چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے فوج کا تخلیہ کروائے ہوئے علاقہ میں جمعہ کے دن پہنچ جائیں گے۔ اس چوٹی کانفرنس میں صدر جنوبی کوریا مون جے اِن کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اس چوٹی کانفرنس میں شمالی کوریا کے قائد کی شرکت سے دونوں کوریاؤں کے درمیان امن پیدا ہونے کی دنیا بھر کو امید ہوگئی ہے۔ قبل ازیں سرمائی اولمپکس میں جو جنوبی کوریا میں منعقد ہوئے تھے ، شمالی کوریا نے شرکت کی تھی۔