دونوں شہر میں موسم برسات کی پہلی موسلادھار بارش

اے پی اورتلنگانہ میں مانسون سرگرم ، آئندہ چار دن میں شدت متوقع
حیدرآباد /12 جون ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون آندھراپردیش ، رائلسیما اور تلنگانہ میں سرگرم ہوچکا ہے اور آئندہ چار پانچ دن کے دوران جنوبی تلنگانہ میں مزید شدت کے ساتھ پیشرفت کرسکتا ہے ۔ اس دوران دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد اور اطراف کے علاقوں میں آج شام موسم برسات کی پہلی موسلادھار بارش ہوئی ۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے سبب ٹریفک کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا اور کئی علاقے جھیل کا منظر پیش کر رہے تھے ۔ حیدرآباد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے ۔ مطلع عام طور پر ابرآلود رہے گا اور درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے ۔ شہر میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ جنوب مغربی مانسون آئندہ پانچ دن میں آندھراپردیش اور تلنگانہ کے تمام علاقوں کا احاطہ کرلے گا ۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ طوفان ’ آشوبہ ‘ کے اثر سے مانسون کی آمد میں چار دن کی تاخیر ہوئی ہے لیکن یہ طوفان اب سلطنت عمان کے قریب ختم ہوچکا ہے ۔ جس جنوب مغربی مانسون شدت کے ساتھ سرگرم ہونے کی توقع ہے ۔ جس کے نتیجہ میں آندھراپردیش ، رائلسیما اور تلنگانہ کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔
مد کئے ۔