دونوں شہروں میں کل محدود پانی کی سربراہی

کرشنا پراجکٹ کا مرمتی کام ‘ عوام کو ذخیرہ کرلینے کا مشورہ
حیدرآباد۔5جنوری ( سیاست نیوز)دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف علاقوں میں 7جنوری بروز چہارشنبہ پانی کی سربراہی مسدود رہے گی یا تاخیر سے سربراہی عمل میں آئے گی ۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق کرشنا مرحلہ I اور II کے علاوہ مرحلہ III سب اسٹیشن واقع کونڈہ پور ‘ نصراللہ پلی ‘ گوڈا کونڈلا پائپ لائن کی مرمت اور ایک دوسرے کو باہم مربوط کرنے کی وجہ سے تقریباً چار گھنٹے پانی کی سربراہی مسدود رہے گی ۔ اس طرح ان تین مراحل کے تحت مختلف علاقوں میں چہارشنبہ کو تاخیر سے یا محدود سربراہی عمل میں آئے گی ۔
کرشنا مرحلہ ۔I کے تحت علاقہ جات : میرعالم ‘ مصری گنج ‘ جہاں نما ‘ علی آباد ‘ گولی پورہ ‘ تالاب کٹہ ‘ مغلپورہ ‘ سنتوش نگر ‘ ونئے نگر ‘چنچل گوڑہ ‘ یاقوت پورہ ‘ ملک پیٹ ‘ مادنا پیٹ ‘ آسمان گڑھ‘ موسیٰ رام باغ اور دلسکھ نگر کے بعض علاقے ‘ سعیدآباد ‘ نارائن گوڑہ ‘بگل کنٹہ ‘ چلکل گوڑہ ‘ باغ لنگم پلی ‘ عنبرپیٹ ‘ رامنتاپور ۔
کرشنا مرحلہ ۔II کے تحت علاقہ جات : صاحب نگر ‘ بالاپور ‘ میلاردیوپلی ‘ راجندر نگر ‘ حیدرگوڑہ ‘ کشن باغ ‘ آصف نگر ‘ پرشانت نگر ‘ مادھاپور‘ گچی باؤلی اور لنگم پلی کے بعض علاقے ۔ مرحلہ دوم کے رنگ مین ۔II کے علاقہ : ماریڈ پلی ‘ سیتاپھل منڈی ‘ بھوئی گوڑہ ‘ تارناکہ ‘ کنٹونمنٹ ‘ مولاعلی ‘ ناچارم ‘ رامنتاپور ‘اُپل ‘ سینک پوری ‘ چانکیا پوری ۔
آبرسانی بورڈ نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ ایک دن قبل پانی کا ذخیرہ کرلیں تاکہ انہیں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔