حیدرآباد 10 جولائی ( سیاست نیوز ) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ نواحی علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات اور مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے راڈار پر موجود تفصیلات کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میںشہر کے اطراف گھنے بادل چھائے رہیں گے اور آج بھی حسب معمول ہلکی اور تیز بارش شہر کے علاوہ مضافات میں بھی ریکارڈ کی گئی جس کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔