برلن ، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اس سال جرمن وحدت کے قومی دن کے موقع پر مشرقی اور مغربی جرمنی کے پھر سے ایک ہو جانے کو 24 برس پورے ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے وابستہ تبصرہ نگار ڈاگمار اینگل کے مطابق دونوں جرمن حصوں کی مشترک قدروں پر زیادہ زور دیا جانا چاہیے۔ اپنے تبصرے میں وہ لکھتی ہیں کہ اتنے عرصے بعد بھی لوگ اس بات پر زیادہ زور دیتے ہیں کہ کیا چیز ان دونوں میں مختلف ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اس رجحان کو بدلنا ہو گا۔ ڈاگمار اینگل رقم طراز ہیں:’’دیکھا جائے تو جرمن شہری 3اکتوبر سے بطور ایک قومی دن کے زیادہ خوش بھی نہیں ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ 24 سال پہلے یہ تاریخ محض تکنیکی وجوہات کی بناء پر چنی گئی تھی اور محض انتخابات کیلئے طے کردہ مدت کا تقاضہ تھی۔ ایسے میں اس دن کے موقع پر بھرپور خوشی اور جوش و جذبہ کہاں سے آئے۔ پھر بھی ہر سال یہ دن اس بات کو جانچنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ دونوں جرمن ریاستوں کا اتحاد کہاں تک پہنچا ہے۔ ہر سال اس حوالے سے اعداد و شمار سامنے آتے ہیں۔