علیگڑھ ۔ 5 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دو مختلف طبقات کے ارکان کے درمیان دیہات خرم پور میں بیت الخلاء کی تعمیر کے سلسلہ میں باہم جھڑپ ہوئی جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے دو افراد کو اس واقعہ کے سلسلہ میں جو کل پیش آیا تھا گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے کہا کہ ایک مسجد سے متصل میدان کے مالک اوم پرکاش نے دوسرے فرقہ کے افراد سے مسجد کے قریب بیت الخلاء تعمیر کرنے پر اعتراض کیا تھا ۔ یہ معاملہ عدالت سے رجوع کردیا گیا اور عدالت کا فیصلہ اوم پرکاش کی تائیدمیں آیا ۔ عدالتی حکم نامہ مسلح اوم پرکاش اور اسکے ساتھی متنازعہ مقام پر پہنچے تاکہ بیت الخلا کو منہدم کردیا جائے ۔