کیسینو کا حملہ آور قرضدار جواری ‘ دہشت گرد ہونے کی تردید ‘فلپائن پولیس کا بیان
سنگاپور ۔ 4جون ( سیاست ڈاٹ کام ) فلپائن میں تقریباً 1200دولت اسلامیہ کارکن سرگرم ہیں ۔ ان میں تقریباً 40 غیر ملکی انڈونیشیاء کے ہیں ۔ وزیر دفاع انڈونیشیاء نے بین الاقوامی صیانتی فورم کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ فلپائن کے فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان خونریز جنگ شہر ماراوی میں دولت اسلامیہ کے پرچم تلے لڑکی گئی ۔ وزیر دفاع ریامی زرد ریاکوڈو نے عسکریت پسندوں کو ’’ قتل کرنے کی مشینیں ‘‘ قرار دیا اور زور دیا کہ مکمل پیمانے پر ان کے خلاف علاقائی تعاون پیدا کیا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ کے 1200کارکن فلپائن میں موجود ہیں جن میں سے 40 انڈونیشیاء کے ہیں ۔ ماراوی میں سینکڑوں اسلامی بندوق برداروں نے توڑ پھوڑ مچائی ہے ۔ شہر ماراوی کی دو لاکھ افراد کی آبادی میں مسلمانوں کی اکثریت ہے ۔ منیلا سے موصولہ اطلاع کے بموجب جس شخص پر فلپائن کے کیسینو کی عمارت پر حملہ کرنے کا شبہ کیا جارہا ہے وہ ایک قرضدار جواری ہے اور یہ دعویٰ کہ حملہ کا تعلق دہشت گردی سے تھا ‘ بے بنیاد ہیں ۔ ان انکشافات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دہشت گردی کا معاملہ نہیں ہے ۔ منیلا پولیس کے سربراہ آسکر البایالڈ نے کہا کہ یہ واقعہ ایک شخص کی کارستانی سے محدود ہے جو تنہا تھا اور اس کا کسی دہشت گردی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ پولیس نے ادعا ہے کہ ہے فلپائن کے دارالحکومت میں کیسینو کو نذرآتش کرنے والا شخص قرضدار جواری تھا ۔ اس واقعہ میں 37 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ حملہ آور کی شناخت فلپائن کے شہری کی حیثیت سے کی گئی ہے جو زیادہ تعداد میں جوا کھیلنے کی وجہ سے بھاری رقم کا قرضدار ہوگیا تھا ‘پولیس نے اس بات کی تصدیق کردی کہ وہ دہشت گرد ہے ۔
ہندوستان کی فضائی حدود میں دو چینی طیاروں کی پرواز
بیجنگ ۔ 4جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کی عوامی نجات دہندہ فوج کے دو ہیلی کاپٹرس ضلع چمولی ( اترا کھنڈ) کی فضائی حدود میں جاریہ سال مارچ میں داخل ہوگئے تھے اور انہوں نے اس میں کچھ وقت تک پرواز بھی کی ‘ جس کی وجہ سے ہندوستانی صیانت کو لاحق خطرہ کے بارے میں اندیشے پیدا ہوگئے ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب یہ ہیلی کاپٹرس پانچ منٹ بعد چین کی سمت واپس ہوگئے ۔ امکان ہے کہ وہ ہندوستانی زمینی فوج کی تصویر کشی کررہے تھے ۔ ہندوستانی فضائیہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے ۔