بیروت۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے خود ساختہ دارالحکومت رقہ پر شامی فوج کے فضائی حملے سے 95 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان میں سے چند حملے دولت اسلامیہ کی چوکیوں پر کئے گئے تھے۔ رقہ ، شام کا پہلا صوبہ ہے جس پر شامی حکومت کا کنٹرول سب سے پہلے ختم ہوا اور دولت اسلامیہ نے اسے دارالحکومت قرار دیا۔