دولت اسلامیہ کے خلاف مکمل حکمت عملی نہیں:امریکہ

لندن 9 جون (سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف امریکہ کے پاس کوئی مکمل حکمت عملی نہیں ہے تا کہ عراق میں جن علاقوں پر دولت اسلامیہ قابض ہوچکی ہے انہیں دوبارہ حاصل کیا جائے ۔ بی بی سی کے مطابق پنٹا گون اب اس بات پر غور و خوض کررہا ہے کہ عراقی افواج کو ایسے ہتھیاروں سے لیس کردیا جائے جس سے وہاں جاری لڑآئی میں عراقی افواج دولت اسلامیہ کو پسپا کرسکے ۔ یہ بات یقینا تعجب خیز ہے کہ عراق میں امریکی قیادت کی افواج کے فضائی حملوں کے باوجود دولت اسلامیہ نے متعدد علاقوں پر اپنی جارہ داری برقرار رکھی ہے جہاں عنبر ‘رمدی‘شام کے مستقر تادمور اور زمانہ قدیم کے کھنڈرات ڈلمیرا پر قبضہ اس کا کھلا ثبوت ہیں۔