تہران 23 جون (سیاست ڈاٹ کام )ایران ‘عراق اور شام سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کا آئندہ ہفتہ بغداد میں اجلاس منعقد ہوگا جس میں دولت اسلامیہ (داعش) کے خلاف مشترکہ جنگ کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے نمائندے دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں مضبوطی لانے کے امور پر غور کریں گے ۔ علی اکبر ولیتی نے کہا کہ انہوں نے شام کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے ۔