دولت اسلامیہ کے خطرہ پر دوول ۔ رائس مذاکرات

واشنگٹن ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مشیر قومی سلامتی اجیت دوول اور مشیر قومی سلامتی امریکہ سوسن رائس نے دولت اسلامیہ سے اس علاقہ کو لاحق خطرہ کے بارے میں باہم تبادلہ خیال کیا۔ وائیٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے بموجب اجیت دوول نیوکلیئر صیانتی چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے امریکہ کے دورہ پر ہیں۔ اس کانفرنس کے میزبان صدر امریکہ ہوں گے اور اس کا آغاز کل ہوگا۔ دوول اور رائس کی ملاقات وائیٹ ہاؤس میں ہوئی۔