دولت اسلامیہ کے حملہ میں شامی حکومت کے 58 فوجی ہلاک

بیروت ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ نے اپنے چند آخری گڑھوں کا تحفظ کرتے ہوئے شامی حکومت کے 28 فوجیوں اور ملیشیا کو ہلاک کردیا۔ دولت اسلامیہ نے روس کی قیادت میں کئے جانے والے حملے میں اپنا دفاع کرتے ہوئے شدید مزاحمت کی اور 28 فوجیوں کو ہلاک کیا۔ یہ تمام ہلاکتیں صحرائی مستقر سوکنا کے جنوبی علاقہ میں کی گئیں جو قدیم شہر پالمیرا کے مشرق میں واقع ہے۔ سیرین آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے یہ بات بتائی۔ دولت اسلامیہ نے اس سلسلہ میں یہ ادعا کیا ہیکہ اب تک اس علاقہ میں حکومت کے متعدد فوجیوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

حملے کے ملزم عالم دین کو موت کی سزا
بیروت،29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کی ایک عدالت نے فوج پر حملے کے قصوروار ایک سخت گیر عالم دین شیخ احمد الاثیر کو موت کی سزا سنائی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق شیخ الاثیرسمیت 38 لوگوں کو جون 2013 میں لبنانی فوجیوں کا قتل کرنے کے الزام میں 2015 میں فرضی پاسپورٹ کے ساتھ بیروت ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔شیخ الاثیر اور ان کی حمایت کرنے والوں کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں لبنان کے 18فوج ہلاک ہوئے تھے ۔فوج نے عالم دین شیخ الاثیر کے بھائی سمیت دو دیگر لوگوں کو بھی موت کی سزا سنائی ہے ۔ اس کے علاوہ سابق گلوکار فدیل شاکرکو 15سال اور 30دیگر قصورواروں کو عمرقید کی سزا سنائی ہے ۔