دولت اسلامیہ کے آسٹریلیائی کمسن رکن کی موت

ملبورن 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میڈیا میں آج کل یہ رپورٹ گشت کررہی ہے کہ ایک آسٹریلیائی کمسن لڑکا جس کے عراق میں خودکش حملوں سے روابط پائے جاتے ہیں۔ شام روانہ ہونے سے قبل ملبورن میں واقع اپنے مکان میں دھماکو آلات چھوڑ گیا تھا۔ اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق 18 سالہ لڑکے کا نام جیک بلاموڈی بتایا گیا ہے، کے ارکان خاندان نے اُن دھماکو آلات کا پتہ چلنے پر فوری متعلقہ حکام کو باخبر کیا تھا اور اُس کے بعد آسٹریلیائی پولیس نے انتہائی چوکسی اختیار کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں بلارڈی کی حرکات و سکنات پر نظر رکھنا شروع کردی۔