دولت اسلامیہ کے آخری گڑھ پر عراق کا قبضہ‘فلوجہ آزاد

شمال مشرقی مضافات میں ہنوز بعض علاقے جہادیوں کے قبضہ میں ‘ عنقریب آزادی کیلئے کارروائی ممکن

بغداد ۔26جون ( سیاست ڈاٹ کام ) عراقی فوج کا کہنا ہے کہ شہر کو مکمل طور پر آزاد کروا لیا گیا ہے ۔عراقی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے فلوجہ شہر میں نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے زیرِ قبضہ ان کے آخری گڑھ پر بھی قبضہ حاصل کر لیا ہے۔عراق میں انسدادِ دہشت گردی افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالواحد السعدی کا کہنا ہے کہ ان کی فوجیں دولتِ اسلامیہ کے زیرِ قبضہ آخری علاقے شمال مغربی گولان میں داخل ہو گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کو مکمل طور پر آزاد کروا لیا گیا ہے۔دولتِ اسلامیہ نے اس شہر پر جنوری 2014 میں قبضہ کر لیا تھا۔اس ماہ کے اوائل میں عراقی وزیرِ اعظم حیدر العابدی نے فوج کی جانب سے شہر میں کونسل کی عمارت پر جھنڈا لہرانے کے بعد شہر آزاد کروائے جانے پر تعریف کی تھی۔سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالواحد السعدی کا کہنا تھا کہ فلوجہ کا قبضہ لینے کے دوران 1800 شدت پسند مارے گئے۔

لاکھوں افراد نے نقل مکان کیا‘جن میں بوڑھے اور عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ امدادی تنظیم نارویجیئن ریفیوجی کونسل کا کہنا ہے کہ یہ لوگ شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔عراق کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ موصل شہر عراقی افواج کا اگلا نشانہ ہے۔وزیرِ اعظم نے اس شہر کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے مئی میں کارروائی کا آغاز کیا تھا۔فلوجہ مغربی صوبے انبار کا ایک بڑا شہر ہے یہ عراقی کا وہ پہلا شہر ہے جو دولتِ اسلامیہ کے قبضے میں آیا تھا۔شدت پسند تنظیم نے اس کے بعد شام اور عراق کے کافی بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔حالیہ ہفتوں میں انھوں نے دونوں ممالک میں اپنے زیرِ قبضہ علاقے گنوائے ہیں۔عراقی کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ موصل شہر عراقی فورسز کا اگلا نشانہ ہے۔ یہ شہر بھی سنہ 2014 سے دولتِ اسلامیہ کے قبضے میں ہے اور عراقی فوج نے مارچ میں اس کے حصول کے لیے کارروائی کا آعاز کیا تھا۔ فوج کے ترجمان صباح النعمان نے کہا کہ آج کی فلوجہ کارروائی کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عبدالوہاب السعدی نے فلوجہ سے انسداد دہشت گردی طاقتوں کو ختم کردینے کی کارروائی میں پوری طرح آزاد کروالیا ہے ۔ مشترکہ کارروائی تمام کے ایک ترجمان نے کہا کہ فلوجہ کے شمال مغرب میں بعض علاقے ہنوز دولت اسلامیہ کے قبضہ میں ہیں ۔ ہمارا مقصد ہے کہ پورے علاقہ کو دہشت گردوں سے پاک کردیا جائے ۔