کوالالمپور۔22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر بارک اوباما نے آج عہد کیا کہ امریکہ اور اس کے بین الاقوامی ساتھی دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ دنیا انتہاپسندوں کے فہرست میں بے قصور شہریوں پر اور دیگر علاقوں میں حملوں کو بردارشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے طاقتور ہتھیاروں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ وہ ترکی اور ایشیاء کے 9 روزہ دورے پر ہیں جس پر دہشت گرد حملوں کے سائے پڑ رہے ہیں۔ بارک اوباما نے صدر روس ولادمیر پوٹین سے بھی ملاقات کی ہے۔