دولت اسلامیہ کا مشتبہ دہشت گرد ہلاک

ماسکو ۔ یکم ؍ فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس کی کلیدی انٹلیجنس ایجنسی کا کہنا ہیکہ اس نے دولت اسلامیہ کے مشتبہ رکن کو مار گرایا ہے جو آئندہ ماہ ملک میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات کے دوران دہشت گرد حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہا تھا۔ مشتبہ شخص نے سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ مزاحمت کی کوشش کی تھی لیکن وہ کارگر ثابت نہیں ہوئی۔ اس کے قبضہ سے ایک دھماکو آلہ، آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا۔ یاد رہیکہ روس نے 2015ء میں ایران سے نبردآزما ہونے کیلئے شام کی مدد کرنے فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا جبکہ مشتبہ شخص کا تعلق سابق سوویت یونین کے کسی شہر سے بتایا گیا ہے۔