دولت اسلامیہ کا حامی برطانوی کمسن نوجوان گرفتار

لندن ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ایک اور برطانوی کمسن نوجوان آج برمنگھم سے گرفتار کرلیا گیا ۔ شبہ ہے کہ وہ شام کے سفر کی تیاری کر رہا تھا تاکہ دولت اسلامیہ کے انتہا پسندوں میں شامل ہوسکے۔ پولیس نے بنیاد پرست نوجوان برطانوی شہریوں کے خلاف اپنی مہم میں شدت پیدا کردی ہے جو دولت اسلامیہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ 18 سالہ نوجوان کو آج صبح ویسٹ مڈ لینڈس کی اس کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا جبکہ وہ دہشت گرد کارروائیوں کی تیاری کر رہا تھا ۔ ترکی عہدیداروں نے اس کی ٹیلیفون کالس ٹیپ کر کے اس کا پتہ لگایا تھا۔ یہ برطانیہ سے گرفتار ہونے والا تیسرا نوجوان ہے جو دولت اسلامیہ میں شمولیت کیلئے شام جانے کی تیاری کر رہا تھا۔