دولت اسلامیہ پر برطانیہ کے اولین فضائی حملے

لندن ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں پر شام میں پہلی بار حملے کئے۔ برطانیہ نے 4 ہفتے قبل دولت اسلامیہ کے مستحکم علاقوں پر حملے شروع کئے تھے۔ برطانیہ کو اس سلسلہ میں امریکہ زیرقیادت مخلوط اتحاد کا تعاون حاصل تھا۔ دہشت گرد گروپ کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ تیل تھا۔ گذشتہ ماہ امریکی فوج کے ترجمان نے عہد کیا تھا کہ تمام تیل کے کنویں بند کردیئے جائیں گے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ مسلح افواج کا مقصد روزانہ مختلف جنگی طیارے مشرقی عراق میں شہر موصل کے قریب کے علاقوں پر پرواز کرنا ہے۔ حالانکہ عراقی فوج ہر مرحلہ میں دہشت گردوں کے اہداف سے قریب رہ چکی ہے لیکن محتاط منصوبہ بندی اور درست ہتھیاروں کا تمام حملوں میں استعمال کامیاب نہیں ہوسکا۔ عراق میں برطانیہ کے فضائی حملے ستمبر 2014ء میں شروع ہوئے تھے جبکہ حکومت عراق نے برطانیہ سے مدد طلب کی تھی ۔