دولت اسلامیہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں قدم جمانے کوشاں: فوج

جھانگر (نوشیرا) /3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں اپنے قدم جمانے کوشاں ہے۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ 16 کور لفٹیننٹ جنرل کے این سنگھ نے ایک فوجی تقریب کے دوران علحدہ طورپر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس جو بھی اطلاعات ہوں، تاہم دولت اسلامیہ نے بڑے پیمانے پر کوئی کام نہیں کیا ہے، لیکن وہ یقینی طورپر اس علاقہ (پاکستانی مقبوضہ کشمیر) میں قدم جمانے کوشاں ہے۔ وہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں دولت اسلامیہ کے خطرے کے نظریہ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ بعض اخبارات میں خبریں شائع کی گئی تھیں کہ دہشت گرد تنظیم وادی کشمیر میں موجود ہے۔ جنرل نے کہا کہ پیر پنچال علاقہ میں 200 تا 225 عسکریت پسند 36 مقامات آغاز پر دراندازی کے لئے تیار ہیں۔یہ پہلی بار ہے جبکہ ہندوستانی فوج نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے دراندازوں کے جموں و کشمیر میں امکانی داخل ہونے کی تیاری کے بارے میں توثیق کی ہے۔