بغداد 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے ایک 80 سالہ عیسائی خاتون کو زندہ جلاکر صرف اس لئے ہلاک کردیا کہ اس نے شرعی قوانین پر عمل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ یہ دلدوز واقعہ موضع قرامش میں پیشآیا جو موصل سے 20 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ بعث نیوز کے کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان سعید ماموزینی کے حوالہ سے یہ اطلاع دی جنھوں نے بتایا کہ دولت اسلامیہ کے انتہائی سخت اور کٹر قوانین پر عمل آوری نہ کرنے پر خاتون کو زندہ نذر آتش کردیا گیا۔ یاد رہے کہ قرامش میں اسیرین عیسائیوں کی قابل لحاظ آبادی ہے جو نینوا سطح مرتفع میں واقع ہے اور موصل سے قریب تر ہے جہاں گزشتہ سال اگسٹ میں دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے قبضہ کرلیا تھا ۔