لندن ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کی ایک خاتون جسے اپنی 14ماہ کی بچی کے ساتھ جنگ زدہ ملک شام کا سفر کرنے اور دولت اسلامیہ میں شمولیت کی کوشش کرنے کا الزام ہے ‘ آج مجرم قرار دیتے ہوئے 6سال کی سزائے قید سنادی گئی ۔ ترینہ شکیل ‘ عمر 26سال نے اپنے خاندان سے کہا کہ وہ اکٹوبر 2014ء میں چھٹیاں گذارنے ترکی جارہی تھی لیکن نادانستہ طور پر شہر رقہ پہنچ گئیںجو شام میں دولت اسلامیہ کا دارالحکومت ہے۔