بیروت ۔ 2 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے سکیورٹی حکام کے مطابق انہوں نے جہادی گروپ دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ سکیورٹی حکام نے منگل کو خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ بغدادی کی دوسری بیوی کے طور پر جانی جانے والی ایک خاتون اپنے ایک بیٹے کے ساتھ شام سے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی کہ اسے گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس عورت کے پاس جعلی شناختی دستاویزات تھیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے یہ باتیں اپنے نام ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پر بتائیں۔