پیرس۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانس پہلی بار تین ارب امریکی ڈالر مالیتی ہتھیار سعودی عرب کے مالی امداد پروگرام کے تحت لبنان کو سربراہ کرے گا ۔ یہ ہتھیار کل لبنان پہنچ جائیں گے ۔ ان ہتھیاروں کی سربراہی کا مقصد ملک کے دفاع کو دولت اسلامیہ کے حملوں سے محفوظ رکھنا ہے جو شام کی سرحد کے قریب سرگرم ہیں ۔ دبابہ شکن گائیڈڈ میزائل بیروت کے فضائیہ کے اڈے پر کل پہنچ جائیں گے ۔ فرانسیسی وزیر دفاع ژاں یاویزلی ڈرائین اور وزیر دفاع لبنان سمیر مقبول نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ توقع ہے کہ فرانس 250 لڑاکا اور ٹرانسپورٹ گاڑیاں ‘ 7 کوگر ہیلی کاپٹر ‘ 3چھوٹے کارویٹ جنگی بحری جہاز اور کئی جاسوسی و مواصلات آلات چار سال کی مدت میں فراہم کرے گا ۔ یہ فوج کی جدید کاری کے تین ارب امریکی ڈالر مالیتی سعودی منصوبہ کا ایک حصہ ہے ۔