تاکوما۔24 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) جسٹس ڈپارٹمنٹ کے مطابق ایک 34 سالہ شخص جس نے دولت اسلامیہ سے اپنے تعلقات کی بنیاد پر امریکی پولیس اور فوجیوں پر حملہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی ، اُسے چھ سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے ۔ یو ایس اٹارنی انیٹ ایل ہیز نے آج ایک نیوز ریلیز کے دوران کہاکہ ڈینیئل سیٹھ فرینی جو ابوداؤد کے نام سے بھی مشہور ہے ، کو تاکوما میں واقع یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ نے غیرقانونی طورپر آتشیں اسلحہ رکھنے کی پاداش میں سزائے قید سنائی ۔ مسٹر ہیز نے کہاکہ ابوداؤد کو فروری 2016 ء میں گرفتار کیا گیاتھاکیونکہ غیرقانونی طورپر آتشیں اسلحہ نہ رکھنے کی ہدایت کے باوجود اس نے قانون کی خلاف ورزی کی تھی ۔